کاروبار
Time 08 ستمبر ، 2021

مورگن اسٹینلے نے پاکستانی مارکیٹ کی درجہ بندی میں تنزلی کردی

مورگن اسٹینلے کمپوزٹ انڈیکس میں پاکستانی مارکیٹ کی درجہ بندی ایمرجنگ سے کم کرکے فرنٹیئر مارکیٹس میں منتقل کردی گئی۔

کمپنی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی کمپنیز انڈیکس کے  حجم اور لیکویڈٹی کی شرائط پوری نہیں کر رہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کا ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے نکلنےکا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش مشکلات کا اعتراف ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 3 سالوں کے دوران پاکستان سے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا ہے، عمران خان کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بد حال نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :