کھیل
Time 08 ستمبر ، 2021

کورونا کے باعث تیسرے ایشین یوتھ گیمز ملتوی

کورونا صورتحال کی وجہ سے تیسرے ایشین یوتھ گیمز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ —فوٹو:فائل
کورونا صورتحال کی وجہ سے تیسرے ایشین یوتھ گیمز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ —فوٹو:فائل 

کورونا صورتحال کی وجہ سے تیسرے ایشین یوتھ گیمز کو ملتوی کردیا گیا ۔

اولمپکس کونسل آف ایشیا کے مطابق ایشین یوتھ گیمز کو 13 ماہ کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔

اولمپکس کونسل آف ایشیا کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کی وجہ  ایشین یوتھ گیمز  کو ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام متعلقہ قومی اولمپک کمیٹیوں کے مشترکہ مفادات، کھلاڑیوں اور تمام  شرکاء کی  صحت کی حفاظت  کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

رواں  سال 20 سے 28 نومبر تک ہونے والا ایونٹ اب اگلے سال 20  سے 28 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ  ایشین یوتھ گیمزکی میزبانی چین کے شہر شانتو نے کرنی ہے۔

مزید خبریں :