Time 08 ستمبر ، 2021
دنیا

طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے اور افغان وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر منظرعام پر آگئی

طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشنز کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا— فوٹو: احمد اللہ متقی/ ٹوئٹر
طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشنز کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا— فوٹو: احمد اللہ متقی/ ٹوئٹر

طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے اور افغانستان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد کی تصویر منظر عام پر آگئی۔

گزشتہ روز طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

اس کے علاوہ طالبان کے ملٹری آپریشنز کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا  ہے۔

اب افغانستان کے عبوری وزیر دفاع  ملا محمد یعقوب مجاہد کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے اور یہ تصویر طالبان کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

یہ تصویر طالبان کے رہنما احمد اللہ متقی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملا یعقوب اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ موجود ہیں تاہم واضح نہیں ہے کہ یہ تصویر کب اور کہاں کی ہے۔

خیال رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اعلیٰ قیادت کے 2 اہم ارکان ملا محمد یعقوب مجاہد اور سراج الدین حقانی منظر عام پر نہیں آئے تھے۔

مزید خبریں :