Can't connect right now! retry

آئی فون صارفین کا انتظار ختم، واٹس ایپ پر اب کیا نیا ہوگا؟

یہ فیچر جلد آئی فون صارفین کی رسائی میں ہوگا__فوٹو فائل
یہ فیچر جلد آئی فون صارفین کی رسائی میں ہوگا__فوٹو فائل

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘  نے صارفین کا انتظار ختم کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ اب وہ جلد اپنی چیٹ اینڈرائیڈ سے آئی فون میں منتقل کرنے کے اہل ہوں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا شمار ایپ کی ان خصوصیات میں ہوتا ہے جس کا صارفین بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنی چیٹس کو آئی او ایس سے اینڈرائیڈ میں منتقل کرنے کے امکانات کا اعلان کرنے کے بعد بہت سے صارفین کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ چیٹ اینڈرائیڈ اسے آئی فون میں منتقلی کا فیچر دستیاب نہیں تاہم اب تمام آئی فون صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کمپنی نے اس فیچر کو جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

صارفین اس فیچر کو کب تک استعمال کرسکیں گے اس کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے لیکن امید کی جارہی ہے کہ کچھ عرصے میں ہی یہ فیچر صارفین کی رسائی میں ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM