Time 09 ستمبر ، 2021
پاکستان

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

حکومت اس منصوبے پر سالانہ 5 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے: فائل فوٹو
 حکومت اس منصوبے پر سالانہ 5 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے: فائل فوٹو 

لاہور: محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے آمدن بڑھانے کے لیے لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے کرائے مرحلہ وار بڑھانے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوادی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضیٰ نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت اس منصوبے پر سالانہ 5 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اورنج لائن ٹرین کے فکس 40 روپےکرائے کی بجائے مرحلہ وار 30 سے 70 روپے کرائے کرنے کی تجویز ہے۔

جنرل مینیجر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین کے ذریعے روزانہ 2 لاکھ 45 ہزار افراد کے سفرکرنے کی توقع تھی تاہم یہ تعداد صرف 70 ہزار تک محدود رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی متوازی روٹ پر چلنے والی ویگنوں کو روکنے کے لیے خاطر خواہ کارروائی نہیں کرتی اس لیےآمدن بڑھانا ضروری ہو گیاہے۔

مزید خبریں :