پاکستان
Time 10 ستمبر ، 2021

'اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ اور ای وی ایم کے استعمال کا بل جلد منظور کروا لیں گے'

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم کے استعمال کے خلاف اپوزیشن بے نقاب ہوئی۔ فوٹو: فائل
 اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم کے استعمال کے خلاف اپوزیشن بے نقاب ہوئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کروا لیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے چیئرمین نے بلوچستان کی سینیٹر ثمینہ ممتاز کو ویڈیو لنک پر ووٹ کے حق سے محروم کر دیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ثمینہ ممتاز کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے پر حکومتی بنچز نے کمیٹی سے واک آؤٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم کے استعمال کے خلاف اپوزیشن بے نقاب ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ دونوں قوانین جلد پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے پاس کروا لیں گے۔


مزید خبریں :