پاکستان
Time 10 ستمبر ، 2021

چیف الیکشن کمشنر وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الزامات پر سخت برہم، اجلاس طلب

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیراعظم سواتی کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے سے چیف الیکشن کمشنرکوآگاہ کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس  معاملے پر الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے جس میں تمام ممبران کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے ڈی جی لاء کو قانونی آپشنز پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن ممبر سندھ کی غیر حاضری کے باعث آج ہونے والا اجلاس مؤخر کیا کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر یلغار کردی اور الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگادیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے، الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے۔

مزید خبریں :