Time 11 ستمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

'کرشنا کی شکل نہیں دیکھنا چاہتی'، گووندا کی اہلیہ بھانجے پر کیوں برس پڑیں؟

یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہونے والا __فوٹو فائل
'یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہونے والا' __فوٹو فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا خاندانی جھگڑا  ایک بار پھر کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں کرشنا نے اس وقت شرکت سے انکار کردیا جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے ماموں گووندا اپنے اہلخانہ سمیت پروگرام میں شرکت کریں گے۔ کرشنا ان دنوں کسی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ گووندا اور ہماری فیملی ایک دوسرے کے ہمراہ اسٹیج پر بیک وقت نہیں آنا چاہتی۔

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کرشنا کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ گووندا نے پچھلے سال اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ اپنے خاندانی مسئلے کا عوام کے سامنے تذکرہ نہیں کریں گے، ہم نے کرشنا سے ایک فاصلہ برقرار رکھا تھا۔

گووندا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہم جب بھی شو میں شرکت کرتے ہیں کرشنا پبلسٹی کیلئے ضرور ہم سے متعلق کوئی تبصرہ پیش کرتا ہے۔ یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہونے والا، میں زندگی بھر کرشنا کی شکل نہیں دیکھنا چاہتی۔

خیال رہے کہ گووندا اور کرشنا کی فیملی میں کچھ عرصہ قبل اس وقت گرما گرمی کا آغاز ہوا جب کرشنا کی اہلیہ اداکارہ کشمیرہ نے پیسوں کیلئے ڈانس کرنے والے افراد سے متعلق بات کی۔ سنیتا آہوجا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے گووندا کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید خبریں :