کھیل
Time 11 ستمبر ، 2021

انعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں کامیابیوں کے سلسلےکو جاری رکھتے ہوئے یونان میں ہونے والے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں انعام بٹ نے یوکرین کے پہلوان کو 1۔3 سے شکست دےکر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں  پاکستان کے زمان انور کو جارجیا کے پہلوان نے 0-1 سے ہرایا۔

فائنل میں پہنچنے پر انعام بٹ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہےکہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا تیسرا ایونٹ یونان میں کیٹرینی بیچ پر جمعےکو شروع ہوا تھا، 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں شامل پاکستان کے انعام بٹ نے  پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسوباو کو شکست دی تھی اور دوسرے مقابلے میں انہوں نے لندن اولمپکس کے برانز میڈلسٹ جارجیا کے داتو مارساگشولی کو ہرایا تھا۔

اس سے قبل انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مزید خبریں :