Time 11 ستمبر ، 2021
پاکستان

مردم شماری بہانہ نہیں، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانےکو تیار ہیں، ناصرشاہ

صحیح مردم شماری نہیں ہوگی تو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کیسے ہوگی؟ناصر حسین شاہ،فوٹو: فائل
 صحیح مردم شماری نہیں ہوگی تو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کیسے ہوگی؟ناصر حسین شاہ،فوٹو: فائل

صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کرانےکو تیار ہے، الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے۔

مٹھی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نےکہا کہ مردم شماری بہانہ نہیں ہے تاہم صحیح مردم شماری نہیں ہوگی تو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کیسے ہوگی؟

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان میں سالوں سے ایڈمنسٹریٹر چل رہے ہیں، کیا 120 کے دن کے بعد الیکشن صرف سندھ کے لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں چار سو سے زائد آر او فلٹریشن پلانٹ فعال کیےگئے ہیں، باقی پر کام جاری ہے، بلاول بھٹو نے تھر میں پانی کے مسئلےکو حل کرنےکو کہا ہے۔

مزید خبریں :