ڈی جی سول ایوی ایشن کا ائیرپورٹس اتھارٹی سے متعلق نوٹیفکیشن متنازع ہوگیا

ڈی جی سی اے اے کے ائیرپورٹس اتھارٹی سے متعلق نوٹیفکیشن میں اتھارٹی کے سربراہ کا ذکر موجود نہیں: ذرائع/ فائل فوٹو
ڈی جی سی اے اے کے ائیرپورٹس اتھارٹی سے متعلق نوٹیفکیشن میں اتھارٹی کے سربراہ کا ذکر موجود نہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 10 ستمبر کو پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے قیام کا جاری کردہ نوٹیفکیشن متنازع ہوگیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا لیکن نئی اتھارٹی کا سربراہ کون ہوگا اس کا نوٹیفکیشن میں ذکر موجود نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کا اختیار ہی نہیں، یہ اختیارات وفاقی حکومت کی جانب سے سیکرٹری ایوی ایشن کو حاصل ہے۔

ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن مبہم اور غیر واضح ہے، نئی پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کا نہ تو سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور نہ ہی اس بات کا تعین ہوسکا ہے کہ نئی اتھارٹی کی مالی ضروریات کس طرح پوری ہوں گی کیونکہ آمدنی کے تمام ذرائع تو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس 2021 کے تحت 23 اگست کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی قائم کی تھی۔

مزید خبریں :