12 ستمبر ، 2021
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اتحادی افواج کا سازو سامان افغان بچوں کیلئے تفریح کا ذریعہ بن گیا۔
افغانستان میں 20 برس آگ و خون کی ہولی کھیلنے والا امریکا واپس نکلا تو بڑی تعداد میں اپنا فوجی سازو سامان وہیں چھوڑ گیا۔ یہ سامان افغان طالبان کے ہاتھ لگا تو وہیں بچوں کیلئے بھی تفریح کا ذریعہ بن گیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے امریکی بکتربند گاڑی میں جھولا جھول رہے ہیں۔
بچوں نے باریاں لگائیں اور دروازہ توڑ کر اندر بھی جا بیٹھے۔
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں افغان باشندوں کو طیارے کے پر سے رسی باندھ کر جھولا جھولتے دیکھا گیا تھا۔
اس صورتحال پر چین نے امریکا کو طنز کا نشانہ بنایا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھاکہ افغانستان سلطنتوں کا قبرستان بن گیا ہے جو فوجی سازوسامان امریکا نے افغانستان میں چھوڑا وہ طالبان کیلئے کھیلنے کا ذریعہ بن گیا۔