ایشین والی بال چیمپئن شپ ، پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈکو شکست دیدی

پاکستان نے یہ میچ 22 ۔ 25،25۔23 ،21 ۔ 25،،، 25۔ 23 اور 15 ۔ 12 کے اسکور سے جیتا۔ —فوٹو: جیو نیوز
پاکستان نے یہ میچ 22 ۔ 25،25۔23 ،21 ۔ 25،،، 25۔ 23 اور 15 ۔ 12 کے اسکور سے جیتا۔ —فوٹو: جیو نیوز

ایشین والی بال چیمپئن شپ جاپان میں شروع ہوگئی ہے، جس میں پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2۔ 3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

گروپ بی میں شامل ٹیم پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ایشین والی بال چیمپئن شپ کے میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا اور بالآخر 5 سیٹس میں پاکستان نے فتح اپنے نام کی، پاکستان نے ہر بار شاندار کم بیک کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے یہ میچ 22 ۔ 25،25۔23 ،21 ۔ 25، 25۔ 23 اور 15 ۔ 12 کے اسکور سے جیتا۔

پہلے سیٹ میں پاکستان کو ایک موقع پر3 ۔ 10کی برتری حاصل تھی مگر وہ اس کو برقرار نہ رکھ سکا اور تھائی لینڈ نے پہلا سیٹ 25۔ 22 سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں پاکستان نے زبردست فائٹ بیک کا مظاہرہ کیا اور25 ۔ 23 کی فتح کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا۔ایک موقع پر پاکستان کو دوسرے سیٹ میں 3 ۔10کا خسارہ تھا۔

تیسرے سیٹ میں بھی پاکستان کا  پلڑا بھاری تھا اور اسے ایک موقع پر 21۔ 18 کی برتری حاصل تھی مگر تھائی لینڈ نے مسلسل 7 پوائنٹس حاصل کرکے ایک بار پھر برتری اپنے نام کرلی۔ مگر چوتھے سیٹ میں پاکستان نے ایک بار پھر مقابلہ برابر کردیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم نے  خاص طور پر تجربہ کار کھلاڑی ایمل خان نے، شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتح دلوادی ۔

پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کی صبح ہانگ کانگ سے کھیلے گی اور اس میچ میں جیت پاکستان کی کوارٹر فائنل تک رسائی کو یقینی بنادے گی۔

مزید خبریں :