13 ستمبر ، 2021
اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔
عائزہ خان کے 10 ملین فالورز اتوار کے روزمکمل ہوئے اور یوں وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔
اداکارہ ایمن خان 9 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سلیبریٹی ہیں۔
اس کے علاوہ ایمن کی بہن منال خان ، جنہوں نے جمعے کو احسن محسن اکرام سے شادی کی ، ان کے 7.8 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں ۔
اداکارہ ماہرہ خان اور سجل علی بھی بالترتیب 7.9 اور 7.2 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پانچ پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں۔