کھیل
Time 13 ستمبر ، 2021

کوہلی تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے: بھارتی بورڈ

بی سی سی آئی کے ترجمان نے کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کی خبروں کو افواہ اور جھوٹ قرار دیا: فائل فوٹو
بی سی سی آئی کے ترجمان نے کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کی خبروں کو افواہ اور جھوٹ قرار دیا: فائل فوٹو

بھارت کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے دستبردار ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ترجمان نے کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کی خبروں کو افواہ اور جھوٹ قرار دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں کی ہے اور ویرات کوہلی  تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد محدود اوورز کی  کرکٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے اور ان کی جگہ  روہت شرما کو کپتان  بنایا جائے گا۔

کوہلی نے 45 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 95 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم  کی کپتانی کی ہے ۔

واضح رہےکہ ٹی 20 ورلڈکپ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا جو متحدہ عرب امارات اور عمان میں 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ 

مزید خبریں :