13 ستمبر ، 2021
آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کی ایشز سیریز سے قبل گردن کی سرجری ہوگی جس کے باعث ان کی ایشز میں شرکت مشکوک سمجھی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ ٹم پین گردن اور بائیں بازو کے شدید درد میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے جب کہ ٹم پین کو یقین ہے کہ وہ ایشز کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔
ٹم پین کو توقع ہے کہ وہ اگلے مہینے تک مکمل ٹریننگ میں واپس آ جائیں گے اور ان کا کہنا تھاکہ وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر کو برسبین میں شروع ہوگا۔