Time 14 ستمبر ، 2021
پاکستان

عمرشریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہرممکن تعاون کیا جائے گا، شہباز گل

وزیراعظم آفس نے ویزے کےتمام کوائف متعلقہ سفارتخانے بھجوادیے ہیں، معاون خصوصی— فوٹو: فائل
وزیراعظم آفس نے ویزے کےتمام کوائف متعلقہ سفارتخانے بھجوادیے ہیں، معاون خصوصی— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کو جلد امریکی ویزا جاری ہوجائے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم آفس نے ویزے کےتمام کوائف متعلقہ سفارتخانے بھجوادیے ہیں، عمرشریف کےخاندان کےتعاون سے کوائف متعلقہ سفارتخانے بھجوائے گئے۔

شہبازگِل نے کہا کہ بہت جلد عمرشریف کو ویزا جاری ہوجائے گا، وزیراعظم آفس عمرشریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے،ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

مزید خبریں :