پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2021

کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

بھارتی ریاست گجرات اور   راجستھان میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کراچی میں گرمی کی صورت میں نظر آرہے ہیں، آئندہ تین روز موسم گرم اور کبھی شدید گرم مرطوب رہے گا، پارہ 40ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔

 شمال مغربی گرم ہوائیں دن میں چلیں گی، آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور کبھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران پارہ 40 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اڑیسہ کے ساحل پر بھی ڈیپریشن موجود ہے اور حالیہ موسمیاتی جائزے میں اس کا رخ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کی جانب ہے۔اگر صورتحال یہی رہی تو کراچی میں بارش کا امکان کم ہوجائے گا۔

مزید خبریں :