Geo News
Geo News

Time 14 ستمبر ، 2021
پاکستان

15 سے 18 سال والے کورونا ویکسین کا کوئی معاوضہ ادا نہ کریں: یاسمین راشد

عوام کسی قسم کی معلومات یارہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں: یاسمین راشد/ فائل فوٹو
 عوام کسی قسم کی معلومات یارہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں: یاسمین راشد/ فائل فوٹو

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت 15 سے 18 سال کی عمر کے درمیان افراد کو کورونا کی ویکسین بالکل مفت لگا رہی ہے۔

عوام کے نام پیغام میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ 15 سے 18 سال عمر کے درمیان افراد ویکسین لگوانے کے لیے کسی کو کوئی معاوضہ ادا نہ کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی صرف بوسٹر یا اضافی ڈوز لگوانے والے افراد ہی حکومتی ہدایات کے مطابق معاوضہ ادا کریں۔ 

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام کسی قسم کی معلومات یارہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔