Time 14 ستمبر ، 2021
پاکستان

الیکشن کمیشن کا نوٹس، فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے  لیکن شخصیات غلطیوں سے مبرا نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزام تراشی پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :