ہارر فلمیں دیکھیں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں

فلمیں دیکھنے والوں کیلئے ایک شاندار آفر، 13 ہارر فلمیں دیکھیں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں —فوٹو:فائل
فلمیں دیکھنے والوں کیلئے ایک شاندار آفر، 13 ہارر فلمیں دیکھیں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں —فوٹو:فائل 

فلمیں دیکھنے والوں کیلئے ایک شاندار آفر، 13 ہارر فلمیں دیکھیں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں ۔

امریکی کمپنی فنانس بز(FinanceBuzz) نے ہارر فلمیں دیکھنےوالے  شوقین افراد کو اکتوبر کے مہینے میں 13 ہارر فلمیں دیکھنے پر 1300 ڈالرز( یعنی 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فنانس بز  کے مطابق فلم دیکھنے والوں کو  ایک اسمارٹ گھڑی پہن کر فلمیں دیکھنا ہوں گی ۔

فنانس بز  کا کہنا ہے کہ   اسمارٹ واچ  ہارر فلمیں  دیکھنے کے دوران ناظرین کے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرنے کے لیے استعمال کیا جائی گی ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مشق کرنے  کے پیچھے مقصد یہ طے کرنا تھا کہ آیا کسی فلم کا بجٹ دیکھنے والوں پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں جبکہ 13 ہارر  فلمیں دیکھنے والا   یہ جاننے کے لیے کہ آیا  ہے کہ زیادہ بجٹ والی ہارر فلمیں کم بجٹ والی فلموں سے زیادہ خوفناک ہوتی  ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا ہم کرائے پر لیے گئے ہارر مووی ہارٹ ریٹ تجزیہ کار کو 1300 ڈالرز  ادا کریں گے اور ان کے دل کی دھڑکن ریکارڈ کرنے کے لیےاسمارٹ گھڑی  دیں گےاور  وہ ہماری مدد کریں گے کہ کسی فلم کا بجٹ اس پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں ۔

اس کے علاوہ  ناظرین کو فلموں کے پروڈکشن بجٹ کے سائز کی پیش گوئی  کی بنیاد پر ان فلموں کی  درجہ بندی بھی کرنی ہوگی ۔

وہ13 ہارر فلمیں جو ناظرین دیکھیں گے پہلے ہی کمپنی نے سلیکٹ کرلی ہیں ۔ اس میں چھوٹے اور بڑے بجٹ کی کلاسک  فلمیں شامل ہیں۔

  •  (Saw)  
  • (The Blair Witch Project)
  • (The Purge)
  • (Get Out)
  • Halloween (2018))
  • (Amityville Horror)
  • (Insidious)
  • (Paranormal Activity) 
  •  (Annabelle)
  •  (Candyman)
  • (Sinisterd)
  • (A Quiet Place)
  • (A Quiet Place Part 2)

ناظرین کو 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر کے درمیان  مذکورہ بالا فلمیں دیکھنی ہوں گی۔