پنجشیر میں احمد شاہ مسعود کے مقبرے سے وادی کا احوال نمائندہ جیو کی زبانی

افغانستان کے صوبے پنجشیر پر افغان طالبان کا اب مکمل کنٹرول ہے ، علاقے میں جنگ ختم ہو چکی ہے تاہم پوری وادی ایک پر اسرار خاموشی میں لپٹی ہے۔

جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی زرغون شاہ کے مطابق دریائے پنجشیر کے نیلے پانیوں اور سحر انگیز نظاروں کے سنگ افغان صوبے پنجشیر کو جاتی اس سڑک پر خاصی سراسیمگی ہے، سڑک پر جا بجا افغان طالبان کے پہرے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہو چکی اب ہر کوئی امن سے رہ سکتا ہے۔

دیو قامت پہاڑوں میں گھرے، پھل دار و سایہ دار درختوں سے آراستہ پنجشیر میں فی الوقت زیادہ تر بازار اور دکانیں بند ہیں، صوبائی دارالحکومت بازرک میں صوبے کا گورنر ہاؤس خالی ہے اور اس کے باہر طالبان کا پہرہ ہے۔

گورنر ہاؤس سے آگے چمکیلی دھوپ اور ٹھنڈی ہواؤں کی سر سراہٹ میں سابق مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود کی قبر ہے، جس کے اطراف کہیں سرمئی پہاڑ اور کہیں 80 کی دہائی میں تباہ کیے گئے سابق سویت یونین کے ٹینک اور توپیں ہیں۔

اسی احاطے میں طالبان سے شدید جنگ کے بعد پسپا ہونے والی پنجشیر مزاحمتی فورس کا گولہ بارود بھی پڑا ہے۔

مزید خبریں :