دنیا
Time 15 ستمبر ، 2021

مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت نامہ ضروری نہیں: وزارت حج

مسجد نبویؐ میں آنے والوں کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہے: وزارت حج و عمرہ/ فائل فوٹو
 مسجد نبویؐ میں آنے والوں کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہے: وزارت حج و عمرہ/ فائل فوٹو

سعودی وزارت حج عمرہ کا کہنا ہےکہ مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں۔

وزارت حج و عمرہ کا کہناہےکہ مسجد نبویؐ میں آنے والوں کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہیں۔

وزارت کے مطابق مسجد میں فرض نماز کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں تاہم سلام پیش کرنے اور روضہ شریف میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔

 وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر اسٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے، جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں یا کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہوں یا پھر وہ پہلی خوراک لے کر 14 دن گزار چکے ہیں ایسے افراد کو مسجد نبویؐ میں نماز کی اجازت ہوتی ہے اور ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔ 

مزید خبریں :