Time 16 ستمبر ، 2021
پاکستان

نادرا آئی ووٹنگ کیلئے 2.4 ارب روپے کے معاہدے کا خواہشمند، الیکشن کمیشن نے کیا جواب دیا؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آئی ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ 2.4 ارب روپے کے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آئی ووٹنگ کے لیے 2.4 ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ سے متعلق نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیشرفت کرے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین نادرا کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا کہ نادرا پہلے بتائے اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا؟ آئی ووٹنگ کے سابق منصوبے پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے۔

جوابی خط میں نادرا کو کہا گیا ہے اگر  چھوڑے گئے نظام میں کوئی خامیاں تھیں تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟

مزید خبریں :