کورونا کے دوران 42 لاکھ کا سیلری پیکج حاصل کرنے والے طلبہ کس یونیورسٹی کے ہیں؟

ان ملازمتوں میں طلبہ کو انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ سیلری پیکج موصول ہوا جوکہ سالانہ 42 لاکھ روپے تھا—فوٹوفائل
ان ملازمتوں میں طلبہ کو انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ سیلری پیکج موصول ہوا جوکہ سالانہ 42 لاکھ روپے تھا—فوٹوفائل

عالمی وبا کورونا کے دوران جہاں دنیا بھر کے ممالک کی معیشت کا گراف گرتا نظر آیا وہیں کئی لوگ بے روزگار بھی ہوئے ۔

تاہم اسی دوران بھارت کی ایک یونیورسٹی سے منسلک طلبہ ایسے بھی ہیں جن کے کیریئر کے سفر میں وبا بھی آڑے نہ آئی اور اسی دوران اس یونیورسٹی سے منسلک طلبہ کو 1400 اداروں کی جانب سے 8500 ملازمتوں کی پیشکش موصول ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کو کورونا وبا کے دوران 8500 ملازمتوں کی پیشکش موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق،ان ملازمتوں میں طلبہ کو انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ سیلری پیکج آفر  ہوا جوکہ سالانہ 42 لاکھ روپے تھا۔ شعبہ منیجمنٹ کے طلبہ کو سالانہ 21لاکھ روپے کا سیلری پیکج آفر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے اس حوالے سے سال بھر کے دوران 100 پلیسمنٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جن میں مختلف کمپنیوں نے طلبہ کو ملازمتوں کی پیشکش کیں۔

اس منفرد کارنامے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر اشوک متل کا کہنا تھا کہ انڈسٹریز کو درپیش مشکلات کے باوجود ہمارے طلبہ نے ملٹی نیشنل کارپوریشنز میں جگہ بنائی۔

مزید خبریں :