Time 16 ستمبر ، 2021
کھیل

کیوی بلے باز ٹام بلنڈل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹام بلنڈل پاکستان کے خلا ف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے —فوٹو:فائل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹام بلنڈل پاکستان کے خلا ف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے —فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ٹام بلنڈل پاکستان کے خلا ف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل ٹانگ میں اسٹرین کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

 بلنڈل بنگلا دیش کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔

 نیوزی لینڈ  نے ٹام بلنڈل کی جگہ ڈیرل میچل کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :