Geo News
Geo News

Time 17 ستمبر ، 2021
پاکستان

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا —فوٹو:فائل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا —فوٹو:فائل 

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقےسے دہشت گردوں کاصفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ آپریشن  میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔