Time 17 ستمبر ، 2021
کھیل

رمیز راجہ کا نیوزی لینڈ کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے واپسی کا یکطرفہ فیصلہ کیا اور اس معاملے میں کچھ شیئرنہ کرنا بھی مایوس کن ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ہےکہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

مزید خبریں :