دنیا
Time 17 ستمبر ، 2021

طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا

وزارت خواتین کی عمارت پر نئی وزارت کا بورڈ لگادیا گیا ہے: خبر ایجنسی
 وزارت خواتین کی عمارت پر نئی وزارت کا بورڈ لگادیا گیا ہے: خبر ایجنسی

کابل: طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزارت خواتین کی عمارت پر نئی وزارت کا بورڈ لگادیا گیا ہے اور بورڈ پر’عبادت و رہنمائی،اچھائی کے فروغ اوربرائی سےانتباہ‘ لکھا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ کئی ہفتوں سے کام پر واپسی کی خواہشمند خواتین کو گھر بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد ایک خاتون ملازم کا کہنا تھا کہ عمارت کے دروازے پر آج بلآخر تالے لگا دیے گئے۔

خبر ایجنسی کےمطابق اس حوالے سے طالبان ترجمان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔


مزید خبریں :