18 ستمبر ، 2021
فلمی ناقد اور بھارتی اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے کی جانب سے معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ازدواجی زندگی ختم ہونے سے متعلق اہم پیش گوئی کی گئی ہے۔
کے آر کے نے شلپا شیٹی کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فحش فلموں کے کیس میں گرفتار اپنے شوہر راج کندرا سے طلاق لے لیں گی۔
فلمی ناقد کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں اداکارہ سے متعلق یہ بڑی اور اہم پیشگوئی کی گئی۔
اس سے قبل کے آر کے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو جولائی میں فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر اداکارہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ انہیں شوہر کے اس بزنس کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔