پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2021

بھارت نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کی: معید یوسف

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال کیا اور پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ بنایا۔

برطانوی جریدے میں شائع مضمون میں معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات اورسیاسی تصفیےکی حمایت کی، پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا جس میں ہمیں 80 ہزارسے زائد جانی نقصان اور 150 بلین ڈالرسے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

مشیر قومی سلامتی نے اپنے مضمون میں کہا ہےکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ بنایا اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال کیا۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہےکہ افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہونے دینا عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے جب کہ طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کوبڑی طاقتوں اورافغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

مزید خبریں :