بھارتی اداکار سونو سود کروڑوں روپے کے ٹیکس نادہندہ نکلے

بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سونو سود پر 20 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے— فوٹو:فائل
بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سونو سود پر 20 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے— فوٹو:فائل

کورونا کے دوران مسیحا کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ اداکار سونو سود پر 20 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ٹیکس چوری کا الزام لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سونو سود کے گھر، فیکٹریوں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جبکہ یہ چھاپے ممبئی، لکھنؤ، کان پور سمیت 28 مقامات پر مارے گئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ چھاپے اور تلاشی کا عمل 3 روز جاری رہا۔

رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے ٹیکس چوری کے پختہ ثبوت اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سونو سود پر 20 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ان کی فلاحی تنظیم پر بھی غیرملکی فنڈز میں ہیرپھیر کا الزام لگا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سونو سود کے دفاتر اور دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے کی نقدی بھی برآمد کی گئی ہے اور ساتھ ہی 11 لاکرز کا بھی پتہ چلا ہے۔

اس کے علاوہ ان کی کمپنی کی 175 کروڑ کی ٹرانزیکشن پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اداکار کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سونو سود کے خلاف کارروائی کو مودی حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :