پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2021

وزيراعلیٰ سندھ نے ٹھٹہ سجاول پل پر بجلی کے پولز چوری کیے جانے کا نوٹس لے لیا

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹھٹہ سجاول پل پر بجلی کے پولز چوری کیے جانے کا نوٹس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری نے جیو نیوزسے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پل کا انتظام سنبھالنے والے ادارے سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ پل پر نصب پولز کی سکیورٹی کیلئے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے۔

چند روز قبل جیونیوز نے خبر نشر کی تھی کہ پل پر نصب 80 میں سے 35 پولز چوری کرلیے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ پولز چرانے کیلئے بھی نٹ بولٹ توڑے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ تھرکول اتھارٹی نے2017 میں دو ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے سندھ پرپل تعمیرکیا تھا اور اس کا وزیراعلی سندھ نے 27 جنوری2017 کو افتتاح کیا تھا۔

مزید خبریں :