کھیل
Time 19 ستمبر ، 2021

نیوزی لینڈ سیریز منسوخ، قومی T20 ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بہتر سہولیات ہونے کی وجہ سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے جو کچھ ہوا پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں ہوا، پاکستان کی ہوم کرکٹ پر دباؤ بڑھا ہے، ٹیم اس صورتِ حال کا غصہ اپنی پرفارمنس سے نکالے۔

مزید خبریں :