پاکستان
Time 19 ستمبر ، 2021

پختونخوا میں تھانوں کو آسان انصاف مراکز میں تبدیل کرنے کا آغاز

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس تھانوں کو آسان انصاف مراکز میں تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں پشاور کے 5 پولیس اسٹیشنز کو آسان انصاف مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ حیات آباد پشاور میں پہلا تھانہ آسان انصاف مرکز میں تبدیل ہوگا، مراکزمیں خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کی قانونی مدد کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تھانوں میں خواتین ڈیسک پر خاتون پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، اس کے علاوہ بہتر پولیسنگ کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔ 

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جلد آسان انصاف مرکز کا افتتاح کریں گے۔

مزید خبریں :