Time 19 ستمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بیٹے کو کرینہ کا ہمشکل قرار دینے پر جیکی شروف نے ٹرولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹائیگر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیروپنتی سے کیا تھا__فوٹو فائل
ٹائیگر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہیروپنتی' سے کیا تھا__فوٹو فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف کو  اداکارہ کرینہ کپور کا ہمشکل قرار دینے پر  اداکار جیکی شروف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیکی شروف نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے ٹائیگر پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا۔

اداکار نے اپنے بیٹے کی داڑھی نا ہونے پر کرینہ کپور سے موازنہ کرنے والے ٹرولرز کو کہا کہ ٹائیگر میرا بیٹا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس سے توقع رکھیں کہ اس کی بھی داڑھی ہوگی، وہ ابھی بچہ ہے، میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا وہ نہیں جو لوگ اسے بنانا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطلب جیکی کا بچہ ہے تو کیا داڑھی کیساتھ پیدا ہوگا؟ میں تمام میمز اور ٹرولز پر ٹائیگر کے جوابات سے کافی محظوظ ہوا۔

ڈیبیو کے وقت مجھے کافی ٹرولنگ کا سامنا ہوا، ٹائیگر__فوٹو فائل
ڈیبیو کے وقت مجھے کافی ٹرولنگ کا سامنا ہوا، ٹائیگر__فوٹو فائل

دوسری جانب ٹائیگر شروف نے بھی ارباز خان کے ویب شو میں خود پر ہونے والی تنقید پر بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کے وقت مجھے کافی ٹرولنگ کا سامنا ہوا، میرے چہرے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا جاتا تھاکہ یہ ہیرو ہے یا ہیروئن؟ یہ بالکل جیکی کا بیٹا نہیں لگتا۔

خیال رہے ٹائیگر شروف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہیروپنتی' سے کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں اداکارہ کریتی سینن تھیں۔

مزید خبریں :