Time 19 ستمبر ، 2021
کھیل

پاکستان کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کیلئے پی ایس ایل کی 3 فرنچائزز نے اہم پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کیلئے لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اہم پیش کش کردی ۔

پی ایس ایل کی تینوں بڑی فرنچائزز لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی  پاکستان میں پی ایس ایل کے نمائشی میچز کھیلنے کو تیار  ہیں۔

تینوں فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جیو نیوز کے  پروگرام 'نیا پاکستان'میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے کہا کہ بین ڈنک سمیت لاہور قلندرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بتایا کہ رمیز راجہ نے اس پیش کش کو سراہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے دورہ ختم کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد کیوی ٹیم وطن واپسی کیلئے اسلام آباد سے ہفتے کے روز روانہ ہوئی تھی۔

مزید خبریں :