انٹرٹینمنٹ
20 ستمبر ، 2021

سلمان اور سنجے دت کے درمیان مادھوری کی وجہ سے تکرار، معاملہ کیا تھا؟

مادھوری چاہتی تھیں کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم نہ بنائی جائے__فوٹو فائل
مادھوری چاہتی تھیں کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم نہ بنائی جائے__فوٹو فائل

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ماضی میں کئی عرصے تک بالی وڈ کے دو میگا اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت کے مابین سرد جنگ جاری رہی۔

ویسے تو سنجے سلمان کو اپنا چھوٹا بھائی کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے لیکن پھر اچانک ایسا کیا ہوا کہ دونوں میں لڑائی ہوگئی اور میڈیا سے یہ بات ڈھکی چھپی نہ رہ سکی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر دونوں کی لڑائی کی بنیادی وجہ اداکارہ مادھوری ڈکشت تھیں۔ لیکن اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ معاملے کا آغاز کہاں سے ہوا؟

ماضی میں سنجے اور مادھوری مبینہ طور پر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں میں قریبی رشتہ بھی تھا جو کہ بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر ختم ہوگیا۔ مادھوری کو جب پتہ چلا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے تو انہوں نے اداکار سلمان خان سے رابطہ کیا۔

مادھوری چاہتی تھیں کہ سلمان، سنجے دت کو اس بات کیلئے راضی کرلیں کہ ان کی سوانح حیات نہ بنائی جائے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو مادھوری کا نام فلم میں سنجے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو کہ اداکارہ بالکل نہیں چاہتی تھیں۔

سلمان خان نے جب سنجے سے بات کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا اور یوں دبنگ خان نے سنجے سے بات کرنا بند کردی۔ یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب سنجے کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کیلئے اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کیا گیا جو کہ اس وقت سلمان کی مبینہ سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ تھے۔

رپورٹس کے مطابق فی الحال دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہیں، سلمان خان نے کچھ ہفتے قبل سنجے دت کو ان کی 62 ویں سالگرہ پر  پرانی تصویر شیئر کرکے سالگرہ کی مباکباد بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ نے سلمان خان اور سنجے دت کے ہمراہ 1991 میں فلم 'ساجن' میں کام کیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM