Time 21 ستمبر ، 2021
کھیل

سکس ریڈ اسنوکر ورلڈکپ، پاکستان کے بابر مسیح نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

سکس ریڈ اسنوکر کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹس مدمقابل تھے  —فوٹو:اسکرین گریب
سکس ریڈ اسنوکر کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹس مدمقابل تھے  —فوٹو:اسکرین گریب 

پاکستان کے بابر مسیح نے دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جب کہ کوارٹر فائنل میں بابر نے ہم وطن حارث طاہر کو 0-6 سے شکست دی۔

سکس ریڈ اسنوکرکے ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹس مدمقابل تھے جس میں تجربہ کار بابر مسیح نے نوجوان حارث طاہر کی ایک نہ چلنے دی اور کوئی فریم ڈراپ کیے بغیر مقابلہ باآسانی جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 

بابر نے حارث کیخلاف میچ 0-54 ،5-36، 11-49، 30-49 ۔ 2-45 اور 0-46 سے جیت لیا۔

اس سے قبل پیر کی صبح کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں بابر مسیح نے بیلجیئم کے کیون ہینسنز کو 2-6 سے ہرایا تھا۔

میچ میں بابر نے ابتدائی3  فریمز جیتے مگر اس کے بعد بیلجیئم کے کیوئسٹ نے 2  فریم جیت کر اپنا خسارہ کم کیا لیکن بابر نے پھر کم بیک کیا اور بیسٹ آف الیون کا یہ میچ 2-6 سے جیت لیا۔ 

 بابر کی جیت کا اسکور 32-40، 0-44، 9-50، 14-41 ، 9-40، 5-38، 29-32 اور18-41 رہا۔

حارث طاہر نے پری کوارٹر فائنل میچ میں متحدہ عرب امارات کے خالد کمالی کو 2 فریمز ڈراپ کرتے ہوئے شکست دی تھی۔

 حارث نے اس میچ کے چھٹے فریم میں 62 کا بریک بھی کھیلا اور 16-44 ، 31-40، 16-46، 13-45 ، 1-38، 1-62، 14-39 اور0-38 سے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ کے  سیمی فائنل اور فائنل منگل کو کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :