20 ستمبر ، 2021
بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت مل گئی۔
گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے بعد بھارت میں بھونچال آگیا تھا اور گزشتہ دنوں شلپا کی جانب سے شوہر سے علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں تاہم اب راج کندرا کو ضمانت مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔
عدالت نے اداکارہ کے شوہر کو 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان پر مقامی پولیس کو بتائے بغیر شہر چھوڑنے پر پابندی لگادی ہے۔
اس کے علاوہ راج کندرا کے ساتھی کو بھی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔