دوسری شادی کے بعد آمنہ شیخ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکارہ کے ہاں دوسری شادی کے بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہے__فوٹو: فائل
اداکارہ کے ہاں دوسری شادی کے بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہے__فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کی دوسری شادی کے بعد ان کے گھر  پہلی اولاد ہوئی ہے۔

آمنہ نے خوشی کی اطلاع انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی، انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش رواں ماہ 3 ستمبر کو ہوئی۔

اداکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے جبکہ اپنے اکاؤنٹ پر انہوں نے کولاج پر مبنی ایک پوسٹ  شیئر کی جس میں آمنہ، ان کے شوہر عمر فاروقی بیٹی میسا اور نوزائیدہ موجود ہے۔

خیال رہے اداکارہ آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا کی اکتوبر 2019 میں شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی تھی، دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی میسا بھی ہے۔

مزید خبریں :