پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2021

ملک میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، اسلام آباد میں ایک ہفتے میں 2 اموات

 ملک بھر میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، اسلام آباد میں ایک اور شخص ڈینگی سے انتقال کرگیا جس کے بعد دارالحکومت میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی۔

24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور میں 179 اورپنجاب میں ڈینگی کے 131 مریض رپورٹ ہوئے۔

کمشنر لاہور کی رپورٹ میں شہر کے ہر 206 میں سے ایک گھر میں ڈینگی کے مریض کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں صورت حال اور بھی خراب ہے جہاں شہر میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کا دفتر ہی بند ہے، کراچی میں ڈینگی کے کتنے مریض ہیں؟ اعداد و شمار بتانے والا ہی کوئی نہیں ڈینگی اسپرے کرنے والی مشین بھی غائب ہے۔

مزید خبریں :