دنیا
Time 23 ستمبر ، 2021

دلہن شادی کے روز دلہے کو چھوڑ کر کزن کے ساتھ فرار

دلہن اور اس کا کزن ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے__فوٹو فائل
دلہن اور اس کا کزن ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے__فوٹو فائل

امریکی ریاست میری لینڈ میں شادی کے رونق میلے والے گھر میں اس وقت سوگ کا سماں ہو گیا جب تقریب کے روز دلہن گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔

یہ دلچسپ واقعہ کچھ عرصہ قبل میری لینڈ میں اس وقت پیش آیا تھا جب 24 سالہ سیریا نے اپنے دلہا سیم کو نشے میں دھت دیکھا جس کے بعد اس نے فوری طور پر اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے کزن کے ہمراہ فرار ہوگئی جسے وہ ماضی میں پسند کرتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریا اپنے دلہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر انتہائی افسردہ ہوگئی تھی اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے ساتھ شادی نہیں کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق سیریا اور سیم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں ہی اپنی شادی پر خاصے خوش تھے لیکن سیریا کو اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ سیم نشہ آور اشیاکا استعمال کرتا ہے۔

سیریا نے شادی کے دن سے متعلق بتایا کہ مجھے سیم کے پاس سے الکوحل کی بو آئی، پہلے مجھے لگا شاید یہ وہم ہے لیکن بعدازاں میں نے دیکھا کہ سیم مجھ سے نظریں چرا رہا ہے، اس نے ہماری شادی کی انگوٹھی بھی گرا دی تھی، وہ نہ ٹھیک سے بول پا رہا تھا اور نہ ہی چل پا رہا تھا۔

دوسری جانب دلہن کے کزن نے جب یہ سارا ماجرا دیکھا تو اس نے فوراً اسے بھاگنے کا مشورہ دیا جسے سیریا نے بھی قبول کیا اور یوں وہ دونوں فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :