19 ستمبر ، 2021
شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر اسٹیج پر دلہا دلہن کی رسومات کی انوکھی اور منفرد ویڈیوز تو وائرل ہوتی ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے کسی دلہن کو اپنی ہی شادی پر آفس کا کام کرتے دیکھا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں دلہن لیپ ٹاپ اٹھائے بیٹھی ہے جب کہ مسلسل فون پر بھی کسی سے رابطے کی کوشش میں مصروف ہے۔
دلہن اپنے کام میں اتنی محو ہے کہ اس نے اپنے ساتھ آکر بیٹھنے والے دلہا پر بھی دھیان نہ دیا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو بغیر کیپشن کے پوسٹ کی گئی تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دلہن کو آفس کا کچھ فوری ضروری کام کرنا پڑا اور اسے اپنے باس کی کال موصول ہوئی تھی۔
وائرل ویڈیو پر صارفین مثبت تبصرے پیش کر رہے ہیں جب کہ دلہن کے عمل کو بھی سراہ رہے ہیں۔