دنیا
Time 23 ستمبر ، 2021

چین نے افغانستان پر سے معاشی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

افغانستان پر سیاسی دباؤ کے لیے افغان زرمبادلہ ذخائر کو استعمال نہیں کرنا چاہیے: چینی وزیر خارجہ/ فائل فوٹو
افغانستان پر سیاسی دباؤ کے لیے افغان زرمبادلہ ذخائر کو استعمال نہیں کرنا چاہیے: چینی وزیر خارجہ/ فائل فوٹو

چین نے افغانستان پر سے معاشی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا افغانستان کی صورتحال پر ورچوئل اجلاس ہوا جس سے خطاب میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کا قومی اثاثہ ہیں اور ان زرمبادلہ کا تعلق افغان عوام سے ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کا افغان عوام کو ہی استعمال کرنا چاہیے، افغانستان پر سیاسی دباؤ کے لیے افغان زرمبادلہ ذخائر کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔


مزید خبریں :