ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ' لیزلے' نے 40 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

ریمو ڈی سوزا نے حال ہی میں انسٹا گرام پر 2 تصاویر کا ایک کولاج شئیر کیا —فوٹو: ریمو ڈی سوزا انسٹاگرام
ریمو ڈی سوزا نے حال ہی میں انسٹا گرام پر 2 تصاویر کا ایک کولاج شئیر کیا —فوٹو: ریمو ڈی سوزا انسٹاگرام

بالی وڈ کے معروف کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزلے نے   40 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔

 ریمو ڈی سوزا  نے حال ہی میں انسٹا گرام پر  2 تصاویر کا ایک  کولاج شئیر کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ لیزے کے حیران کن طور پر وزن کم کرنے پر  ان کی تعریف کی۔

کولاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرانی تصویر جس میں لیزے کا وزن کافی بڑھا ہواتھا اور دوسری حالیہ تصویر جس میں ان کا وزن حیران کن پر کم ہے ۔

ریمو نے لیزے کے وزن کم کرنے کے سفر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی اہلیہ پر  فخر ہے جس نے یہ ناممکن کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔

لیزے کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ2 سال میں سخت ڈائٹ اور ورزش کر کے 40 کلو وزن کم کیا ہے —فوٹو: لیزے انسٹاگرام
لیزے کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ2 سال میں سخت ڈائٹ اور ورزش کر کے 40 کلو وزن کم کیا ہے —فوٹو: لیزے انسٹاگرام

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  لیزے کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ2 سال میں سخت ڈائٹ اور ورزش کر کے 40 کلو وزن کم کیا ہے ۔

مزید خبریں :