24 ستمبر ، 2021
ملک کے تینوں صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبر پختو نخوا میں عالمی وبا کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 91 جبکہ صرف لاہور میں ڈینگی وائرس کے 77 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب میں 919 اور لاہور میں 764 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 61 مریض داخل ہیں۔
ادھر اسلام آباد میں مزید 27 شہری ڈینگی سے بیمار پڑگئے ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 279 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
کچھ ایسا ہی حال صوبہ سندھ کا بھی ہے جہاں رواں ماہ اب تک 338 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،کراچی میں بھی 239 کیسز سامنے آگئے ہیں۔