Time 24 ستمبر ، 2021
پاکستان

سندھ میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتی: ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے

سندھ بھر سے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نےشرکت کی تھی، صرف 0.78 فیصد امیدوارٹیسٹ پاس کرسکے— فوٹو: فائل
سندھ بھر سے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نےشرکت کی تھی، صرف 0.78 فیصد امیدوارٹیسٹ پاس کرسکے— فوٹو: فائل

کراچی: سندھ بھر میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کا معاملہ،  ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں ۔

سندھ بھر سے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نےشرکت کی تھی، صرف 0.78 فیصد امیدوارٹیسٹ پاس کرسکے۔

وزیر تعلیم نے گزشتہ روز اجلاس میں نتائج سے سندھ کابینہ کو آگاہ کیا تھا۔

مزید خبریں :