دنیا
Time 24 ستمبر ، 2021

اسد الدین اویسی کے گھر پر حملے میں ملوث انتہاپسند ہندو سینا کے 5 کارکن گرفتار

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ و رکن لوک سبھا اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پرحملے کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ دنوں نئی دہلی میں انتہاپسند تنظیم ہندوسینا کے کارکنوں نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھرپر توڑپھوڑ کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کا تعلق انتہاپسند تنظیم ہندوسینا سے ہے۔

اس حوالے سے اسدالدین اویسی کا کہنا تھاکہ لوگوں کو شدت پسند بنانےکی ذمہ داری بھارتیہ جنتا پارٹی پرعائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک رکن پارلیمنٹ کے گھر پر اس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے تو اس سے کیا پیغام جاتا ہے؟

خیال رہے کہ بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے حملے کے وقت سرکاری رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے۔

مزید خبریں :