پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2021

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
 تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج کراچی میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور معتدل بارش کا امکان  ہے، آج آنے والے تھنڈر سیلز کا بیشتر حصہ جنوب میں سمندر کی جانب بڑھ گیا تاہم کل بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 27 ستمبر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہوسکتی ہے، مون سون ہوائیں 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی جب کہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جب کہ قلات،خضدار اورلسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

مزید خبریں :